Baby Born

حیدرآباد : خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش، تمام انتقال کرگئے

حیدرآباد کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں پیدا ہونے والی چھٹی بچی بھی انتقال کرگئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے گزشتہ روز قبل از وقت 6 بچوں کو جنم دیا تھا تاہم قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے 5 بچے پیدائش کے بعد ہی انتقال کر گئے تھے۔

تاہم خاتون کے ہاں قبل از وقت پیدا ہونے والی چھٹی بچی آج انتقال کر گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے خاتون کا آپریشن کرکے بچوں کی پیدائش قبل از وقت کروائی گئی تھی۔