مریم نواز کاماحول کی بہتر ی کیلئے شجر کاری اور سبزہ لگانے کا حکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میںفیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کا تعمیراتی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں اچھی اور وسیع ایلی ویٹر نصب کرنے کا حکم دیاہے۔مریم نواز شریف نے ہر اوپن مقام پر اربن فارسٹ اور سبزہ لگانے کابھی حکم دیا تاکہ ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔20.5 کلومیٹر طویل فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 21 اسٹیشن بنیں گے۔

فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 11.3 کلومیٹر روٹ اور 11 اسٹیشن ایلی ویٹڈ ہوں گے۔فیصل ٹاؤن اور ایئرپورٹ چوک میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈپو بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے منصوبے کے تعمیراتی عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو جلد از جلد جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں معیاری اور کشادہ ایلی ویٹرز نصب کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ مسافروں کو بہتر سہولت میسر آ سکے۔