مراکش میں مشقوں کے دوران دو امریکی فوجی لاپتا

رباط:یوایس افریقی کمانڈ (افریکوم) نے بیان میں بتایا کہ مراکش میں فوجی مشقوں کے دوران دو اہلکار لاپتا ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ لاپتا ہونے والے دونوں فوجی افریقن لائن 2026 میں شرکت کر رہے تھے، سالانہ بنیاد پر یہ مشقیں، امریکی افواج، نیٹو اتحادی اور افریقی ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔

فوجی اہلکاروں کے لاپتا ہونے کے واقعے پر بیان میں کہا گیا کہ دونوں اہلکار کیپ دارا کے تربیتی علاقے کے قریب سے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے، یہ علاقہ مراکش کے شہر طانطان کے قریب واقع ہے۔

سرکاری عہدیداروں کا کہنا تھا کہ امریکا، مراکش اور دیگر ممالک کی بری، فضائی اور بحری اہلکار دونوں لاپتا فوجیوں کی تلاش اور ریسکیو کے مشن میں مصروف ہیں۔