اورنگی ٹاؤن کے تین نوجوان حب ندی میں ڈوب کر جاں بحق

کراچی:حب ندی میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، تینوں نوجوان اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تینوں لاشیں نکال کر فوری طور پر حب سول اسپتال اور سرد خانے منتقل کردیں۔

جاں بحق افراد کی شناخت 18 سالہ ادیب ولد عامر،20 سالہ حذیفہ ولد عبدالحق اور حارث ولد حنیف کے نام سے ہوئی، تینوں نوجوان اورنگی ٹاؤں قصبہ ڈھائی نمبر کے رہائشی تھے۔

تینوں نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ حب ندی سیروتفریح کے لیے گئے تھے اور یہ حادثہ پیش آگیا۔