معرکہ حق کی عظیم کامیابی میں قوم کے سپوتوں کے کردار کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا، جہاں ہر مسلح افوج نے اپنی ذمہ داری انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ نبھائی۔ یونٹ کمانڈر، لیفٹیننٹ کرنل مرزا جہانتاب خالد نے کہا کہ ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہمارے موثر اور بروقت رسپانس کا انتظار کرو۔
لیفٹیننٹ کرنل کا کہنا تھا کہ انہوں نے معرکہ حق کے دوران فتح ون میزائل سسٹم کی تیاری، تعیناتی اور بروقت استعمال کے تمام مراحل کی نگرانی کی، جس میں اعلی سطح کی منصوبہ بندی، درست ہدف بندی اور آپریشنل ہم آہنگی شامل تھی۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے ایک سال بعد بھی افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ برتری اور آپریشنل تیاری برقرار ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور موثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔ فتح ون میزائل کے موثر، درست اور بروقت استعمال نے دشمن کے اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے۔
یہ کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان نہ صرف دفاعی طور پر مستحکم ہے بلکہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو موثر انداز میں بروئے کار لانے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔ ہم ہیں بنیان مرصوص۔

