وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، یورپی سفیر کی بھی ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جمعرات کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے خطے میں امن،سلامتی، ترقی کیلئے پائیدار مذاکرات، سفارتی تبادلہ خیال کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس کے علاوہ دونوں رہنماں نے دوطرفہ ادارہ جاتی میکنزم کے ذریعے اعلی سطح روابط اور مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم سے یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر رائمنڈاس کاروبلس نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے یورپی یونین سے تجارت، ترقی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
انھوں نے یورپی یونین سے مائیگریشن اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں بھی مضبوط تعاون کے عزم کو دہرایا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جی ایس پی پلس اسکیم کے کلیدی کردار پر زور دیا اور کہا حکومت پاکستان یورپی یونین سے تجارتی فروغ پر قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بالخصوص جی ایس پی پلس کے ذریعے تجارتی فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ سال برسلز میں پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ پر بھی اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے یورپی یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلس نے کہا پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، یورپی یونین جی ایس پی پلس کے تحت تجارت کے فروغ پر قریبی روابط کے لیے پر عزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپریل میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کے ذریعے بھی قریبی روابط کے لیے پر عزم ہے۔