پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ،وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ ون میں منتقل کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی، جس کے بعد رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق موصول ہونے والی رقم میں سے 1 ارب ڈالر پاکستان کو جاری قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر فراہم کیے گئے جبکہ 20 کروڑ ڈالر پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ قسط موصول ہونے سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا اور معاشی استحکام کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
یاد رہے آئی ایم ایف نے حالیہ جائزہ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکامی اقدامات کومطمئن کن قرار دیاہے۔

