سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں توانائی اور معدنی شعبوں میں ترقی کا نیا دروازہ کھل گیا ۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی اور معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آچکی ہے جس میں سعودی عرب کی جانب سے بھی پاکستان کے تیل، گیس اور معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدہ کے بعد اقتصادی تعاون میں تیزی متوقع کی جارہی ہے جبکہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں بہتری اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔سعودی عرب تیل ریفائنری، نئی گیس پائپ لائنز اور کان کنی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرے گا۔
ایس آئی ایف سی پاکستان اورسعودی عرب کے توانائی اور معدنی شعبوں میں معاونت اور بہتری میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کی یہ شراکت داری پاکستان میں ترقی کے سفر میں بہتری لائے گی۔