جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے، محسن نقوی کا مودی کو کرارا جواب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت قرار دیدیا اور لکھا کہ ایسا کرنا کھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیدیا۔

مودی کے بیان پر ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست ہی ملی ہے اور کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست کو گھسیٹنے پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی نے اپنی سیاست کے لیے کرکٹ کی سپرٹ تباہ کر دی۔وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کرکٹ کے کلچر اور اسپرٹ کو تباہ کرکے مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے برصغیر میں امن امکانات اور مسائل کے حل کے لیے چانسز ختم کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی، پاک بھارت جنگ کا اسکور چھ صفر پتھر پر کندہ ہوگیا ہے، ہم تو کچھ نہیں کہہ رہے، مودی بھارت اور دنیا دونوں میں خوار ہوگیا ہے۔