کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 13 جولائی 1931 کے دن کے حوالے سے آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں۔
یوم شہدا کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کے تمام کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے جبکہ تمام حریت پسند تنظیموں اور رہنماؤں نے اس کی حمایت کی ہے۔
شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام اہم ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔