مودی کو جھٹکا،امریکا نے بھارت پر 10 فیصد ٹیرف لگادیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت برکس (BRICS) ممالک پر سخت تجارتی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کو بھی 10 فیصد ٹیرف دینا ہوگا اور کسی قسم کی تجارتی رعایت یا استثنا نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برکس کا قیام امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا۔ اگر کوئی ڈالر کو چیلنج کرے گا تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت بھی چونکہ برکس کا حصہ ہے، اس لیے وہ بھی نئی ٹیرف پالیسی کے دائرے میں شامل ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بھارت کی برآمدات متاثر ہوں گی جبکہ امریکی منڈی میں بھارتی مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی۔ بھارت پہلے ہی اندرونی اقتصادی بحران اور زرِ مبادلہ کے دباؤ سے دوچار ہے، اب اس نئی امریکی پالیسی نے بھارتی معیشت کو مزید جھنجھوڑ دیا ہے۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق مودی حکومت کی غیر متوازن خارجہ پالیسی اور امریکا و چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں الجھنے کے باعث بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی اور معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔