پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025ء کی رینکنگ جاری ہو گئی۔
موقر معاصر جنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا۔
پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزہ فری سفری سہولت بھی حاصل کرسکیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق جلد ہی پاسپورٹ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
غزہ،شہادتیں ایک لاکھ،اسرائیل کا جان بوجھ کر امدادی مراکز پرحملوں کا انکشاف
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسر ہوگی۔
پاسپورٹ بنوانے آنے والوں کو جدید سہولیات کے تحت بروقت ڈیل کیا جا رہا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ بیک لاگ مکمل طور پر صفر ہے۔