گھوٹکی، قبائل میں تصادم کے بعدپولیس آپریشن12 ڈاکو ہلاک

اوباڑو میں مسلح گروہوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 12 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق فورسز کے آپریشن کے دوران شر گینگ کے 12 مسلح ملزمان مارے گئے، 7 ملزمان کی لاشیں ہسپتال منتقل، مزید لاشیں تحویل میں لینے کی کوشش جاری ہے۔

آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار امجد درگھ شہید، 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ کچے میں آپریشن جاری ہے، مسلح گروہوں کے خلاف مکمل کارروائی کے لیے مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔اس سے قبل ایس ایس پی سکھر اظہر مغل نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ آپریشن میں100سے زائد پولیس کے جوان حصہ لے رہے ہیں، ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں 6 بکتربند گاڑیاں بھی شامل ہیں، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔