طارق حیدرخان۔ بہادرآباد کراچی
آج ہم بچوں کا اسلام کے دوستوں کو بچھوؤں کے بارے کچھ حیرت انگیز حقائق کے بارے میں بتاتے ہیں جن میں سے اکثر حقائق ان کے لیے بالکل نئے ہوں گے۔
۱۔ بچھو چھے دن تک اپنا سانس روک سکتا ہے۔
جی ہاں! بچھو چونکہ پانی کی تہ میں سانس نہیں لے سکتا لہٰذا وہ اپنا سانس روک لیتاہے بھلے ہی اسے چھ دن وہاں پڑا رہنا پڑے، وہ سانس نہیں لیتا۔
۲۔ بچھو شیشے پر نہیں چڑھ سکتا۔
۳۔ بچھو چھے ماہ سے زائد عرصے تک بنا کچھ کھائے زندہ رہ سکتا ہے۔
۴۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بچھو کے ڈسنے سے انسان مرتا نہیں بس مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے یا بس درد بہت ہوتا ہے! یہ بات غلط ہے۔ بچھو کی کچھ اقسام ایسی ہیں کہ ان کے ڈنک مارنے سے انسان مر بھی سکتا ہے۔ اور ان اقسام کے بچھو بکثرت پائے جاتے ہیں۔
۵۔ بچھو زیادہ تر گرمیوں کے مہینوں ہی میں باہر نکلتے ہیں۔ سردیوں میں یہ بلوں یا زمین میں سوراخوں میں چھپے رہتے ہیں۔
۶۔ خیال کیا جاتا ہے بچھووں کی۱۷۵۰سے زائد اقسام موجود ہیں، جن میں سے انسان کو مارنے والے بچھو کی اقسام کی تعداد ۲۵ کے قریب ہے۔
۷۔ بچھو بنیادی طور پر کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں مگر ان کی خوراک بدلتی رہتی ہے۔
۸۔ بچھو نہایت ہی سخت جان واقع ہوئے ہیں۔ چند محققین نے بچھوؤں کو ساری رات ٹھنڈی جگہ پر رکھ کر بالکل فریز کر دیا اور اگلے دن انھیں سورج کی روشنی میں رکھا گیا تو برف پگھلنے پر بچھوؤں نے انھوں نے نارمل حالت میں چلنا شروع کردیا۔
۹۔ بچھو مٹی کے بنا نہیں رہ سکتے لہٰذا جن علاقوں میں گھاس کی مقدار زیادہ ہو اور مٹی کم ہو وہاں بچھو کا پایا جانا مشکل ہے۔
۱۰۔ بچھو زمین پر پائی جانے والی قدیم ترین مخلوقات میں سے ایک ہے۔سائنس دانوں کے مطابق کرہ ارض پر اس کا وجود کروڑ وں سال سے ہے۔
۱۱۔ طبی مقاصد کے لیے کالے بچھو کو موزوں تصور نہیں کیا جاتا۔ کالے بچھو کا وزن اوسطا ً۳۰گرام اور لمبائی تقریباً ۲۰سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ اب تک دنیا کے سب سے بڑے کالے بچھو کی لمبائی ۲۳ سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ کالا بچھو افریقہ کے بارانی جنگلات کی انواع میں سے ایک ہے۔ کالے بچھو کی اوسط عمر ۸ سال تک ہوتی ہے۔
۱۲۔ بچھو کی آٹھ ٹانگیں ہوتی ہیں۔
۱۳۔بچھو انٹارکٹکا کے علاوہ تمام براعظموں میں پائے جاتے ہیں۔
۱۴۔ یو وی لائٹ میں رات کو بچھوؤں کے دیکھنے سے یہ نہایت زبردست طریقے سے چمکتے دیکھائی دیتے ہیں۔ کیونکہ ان کی اوپر والی جلد میں ’’فلوری سینٹ‘‘نامی مادہ موجود ہوتا ہے۔
۱۵۔ بچھو ایک وقت میں بہت زیادہ خوراک کھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے جسم میں کھانا محفوظ رکھنے کی ایک جگہ ہوتی ہے جس کو ’’سٹوریج آرگن‘‘ کہتے ہیں جہاں کئی مہینوں تک کھانا محفوظ رہتا ہے جس کو بچھو ۶ سے ۱۲ ماہ تک استعمال کرسکتا ہے۔ یعنی دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ بچھو بغیر کھائے پیے۶ سے۱۲ماہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔
۱۶۔ چین میں تلے ہوئے بچھو یعنی ’’فرائیڈ سکارپین‘‘ ایک روایتی ڈش ہے جس کو چین کے لوگ شوق سے کھاتے ہیں۔ اسی طرح چین میں بعض ادویات کے اندر بھی بچھو کو پیس کر شامل کیا جاتا ہے۔
تو آپ کو ان حقائق میں سے کون سی بات نئی لگی؟