بھارت کیخلاف شاندار فتح، ملک بھر میں آج یوم تشکر

آپریشن ” بنیان مرصوص” میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں جمعہ کو یوم تشکر بھرپورملی وقومی جوش وجذبے سے منایا گیا ۔
افواج پاکستان کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔یوم تشکر پر ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد اور گھروں میںمیں قرآن خوانی اور خصوصی دعائوں سے ہوا۔
وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے کے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، فوجی جوانوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

اسرائیل کا القسام بریگیڈز کے سربراہ محمدالسنوار کو نشانہ بنانے کا دعوی، مبینہ ویڈیو جاری کردی

آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی گئیں اور نماز جمعہ میں بھی پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیاگیا ۔
یوم تشکر کی مرکزی تقریب پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہو ئی ۔
وزیراعظم تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی تقریب کا حصہ تھے ۔ تقریب میں شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ پیش کر کے قوم کے عزم اور ولولے کو سلام پیش کیا۔۔