اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے لاکھوں ڈالرز خرچ کر ڈالے

اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی عوام اور مخصوص امریکی حلقوں میں اپنی حمایت بحال کرنے کی غرض سے اب تک لاکھوں ڈالرز خرچ کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے امریکی مارکیٹ میں اثرورسوخ مہمات کے لیے امریکی کمپنیوں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ فرموں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔

ایک معاہدہ جس کا اہتمام امریکی فرم ایکس کلاک ٹاور نے کیا، تقریباً 60 لاکھ ڈالر کا تھا جو چار مہینے کے لیے ہے اور اس کا مقصد امریکی نوجوانوں میں اور سوشل میڈیا پر اسرائیل کی تشہیر کرنا بتایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک مہم خاص طور پر امریکی مسیحی حلقوں کو ہدف بنا رہی ہے جسکے لیے امریکی چرچوں اور مسیحی کالجوں پر ڈیجیٹل تشہیر کی جارہی ہے۔