ہند و تواغنڈوں کا2 مسلمان بھائیوں پر بہیمانہ تشدد

لکھنو:ہند و تواغنڈوں نے2 مسلمان بھائیوں پر بہیمانہ تشدد کرڈالا۔
بھارتی ریاست ا ترپردیش کے ضلع وارانسی میں ہندو توا غنڈوں نے دو مسلمان بھائیوں نیاز احمد اور خورشید احمد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا یا اور انہیں ”جئے شری رام ” کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک درجن کے قریب غنڈوں نے دونوںبھائیوں کو تیز دھار آلے اور لاٹھیوں سے مارا پیٹا ۔حملہ آوروں نے پہلے نیاز کو مارا پیٹا جب اس کا بھائی خوشید اسے بچانے سے آیا تو غنڈوںنے اسے بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں کے سر اور کندھوں پر شدید چوٹیںآئیں۔

واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔