کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ڈاکو گھر سے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ امریکی ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرلیا جس کے مطابق بینک کے لاکر سے زیورات اورایک لاکھ امریکی ڈالر نکلواکرڈرائیور کے ہمراہ گھرلایا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دو موٹرسائیکل پر سوار چار ملزمان تعاقب کرتے ہوئے گھر آئے، ایک ڈاکو گھر کے باہر موجود رہا، تین اندر داخل ہوئے۔
دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ تقریباً تمام زیورات ریکورکرلیےگئے ہیں، امریکی ڈالر ملزمان لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارملزمان فرارہوتےوقت اسپیڈ بریکر کے باعث گر پڑے، موٹرسائیکل ملزمان کے سڑک پر گرنے سے زیورات بھی بکھرگئے اورآس پاس بنگلوں کے سکیورٹی گارڈز کو دیکھ کرملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کےفرار کا روٹ میپ تیارکرلیاگیا،جیو فینسنگ کی جارہی ہے اور مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں۔

