نئی دہلی:بھارت کے 19سالہ مسلم نوجوان نے حیران کن لسانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400زبانوں میں مہارت حاصل کر لی اور متعدد تعلیمی ڈگریاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محمود اکرم کی زبانوں سے محبت بچپن میں ہی شروع ہو گئی تھی، جہاں ان کے والد جو کہ ایک ماہر لسانیات ہیں نے ان کی تربیت کی۔انہوں نے محض 6دن میں انگریزی حروف تہجی سیکھ لیے، جبکہ تمل زبان کے 299حروف تین ہفتوں میں یاد کر لیے، جو عام طور پر مہینوں میں سیکھے جاتے ہیں۔
8سال کی عمر میں محمود اکرم نے دنیا کے کم عمر ترین ملٹی لنگول ٹائپسٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔12سال کی عمر میں انہوں نے جرمن ماہرین کو اپنی 400زبانوں میں مہارت سے حیران کر دیا اور ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کیا۔بھارت میں مناسب پروگرام نہ ملنے پر انہوں نے انٹرنیشنل تعلیمی ادارے کے ذریعے آن لائن تعلیم حاصل کرنا شروع کی جہاں وہ عربی، ہسپانوی، فرانسیسی اور عبرانی زبانیں سیکھ رہے ہیں۔