Alquran o Hadith

القرآن

القرآن

ثابت قدم رہیں
اے ایمان والوں! خود صبر کرو اور مقابلہ میں صبر کرو اور مقابلے کے لئے مستعد رہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ پورے کامیاب ہوجائو۔
{سورۂ آلِ عمران:آیت۲۰۰}

الحدیث

تکلیفوں پر صبر کا ثواب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’وہ مومن بندہ جو لوگوں کے حقوق ادا کرتا ہے اور ان کی طرف سے تکالیف پر صبر کرتا ہے اس کا اجرو ثواب اس مومن سے زیادہ ہے جو لوگوں کے حق کما حقہ ادا نہیں کرتا اور نہ ہی ان کی طرف سے پہنچنے والی تکلیف پر صبر کرتا ہے۔
{ترمذی}