Masjid e Nabwi

القرآن

القرآن

اللہ تعالیٰ انتقام کی قدرت رکھتا ہے!

کیا اللہ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ہے، اور یہ آپ کو اللہ کے ماسوا سے ڈراتے ہیں، اور جسے اللہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا اور جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا، کیا اللہ غالب اور انتقام کی قدرت رکھنے والا نہیں ہے؟(بالکل ہے)
(سورہئ الزمر:آیت۶۳،۷۳)

الحدیث

صر ف اللہ تعالیٰ کے لیے انتقام

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے اپنے ہاتھ سے کبھی کسی کو نہیں مارا، نہ کسی بیوی کو اور نہ ہی کسی خادم کو، سوائے اس کے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے کسی پر ہاتھ اٹھایا ہو تو اٹھایا ہو، اور ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آپ نے اپنی ذات کے لیے کسی سے انتقام لیا ہو، البتہ اگر اللہ تعالیٰ کی حرمتوں میں سے کسی کی پامالی ہوتی تھی تو آپ اللہ تعالیٰ کے لیے اُس کا انتقام لیتے تھے۔“ (مسلم)