القرآن
شرک کی ممانعت
فرمادیجیے آئو میں تمہیں پڑھ کر سنائوں جو تمہارے رب نے تمہارے اوپر حرام کیا ہے یہ کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئو اور اپنی اولاد کو فقر و فاقہ کی وجہ سے قتل نہ کرو، ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور انہیں بھی رزق دیتے ہیں۔
{سورۃ الانعام: آیت ۱۵۱}
الحدیث
مشرک کا انکار
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ قیامت کے دن اس شخص سے کہیں گے جسے سب سے ہلکا عذاب دیا جارہا ہوگا کہ اگر تمہارے پاس وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے تو کیا تم عذاب کے بدلے دینے کے لیے تیار ہو؟ وہ کہے گا ہاں، اللہ فرمائے گا جب تم آدم کی پشت میںتھے میں نے تم سے اس سے آسان چیز کا مطالبہ کیا تھا یعنی یہ کہ شرک نہ کرنا مگر تم نے اسے ماننے سے انکار کردیا۔‘‘ (بخاری)