Bismillah

آسان علمِ دین کورس

فوٹو : بشکریہ : FreePik

سبق نمبر۱

بسم اللہ

ہم اپنے اس بابرکت عمل کا آغاز ”بسم اللہ“ ہی سے کرتے ہیں۔

آیتِ کریمہ: بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیم

ترجمہ: شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے۔

(سورہئ فاتحہ، آیت نمبر۱)

حدیثِ مبارک:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نصیحت فرمائی:
”یا غلام! سمِ اللہ ول بِیمِینِ ول مِما یلِی۔

مفہوم: اے لڑکے! بسم اللہ پڑھ لیا کرو، داہنے ہاتھ سے کھایا کرو اور برتن میں وہاں سے کھایا کرو جو جگہ تم سے نزدیک ہو۔ (صحیح بخاری)

مسنون دعا:
بِسمِ اللہِ الذِی لا یضر مع اسمِہ شی فِی الرضِ ولا فِی السماِ وہو السمِیع العلِیم۔

فضیلت:
جو شخص صبح اور شام کو تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا اسے کوئی چیز تکلیف نہیں پہنچا سکے گی۔ (جامع ترمذی)

فقہی مسئلہ:
ہر اہم کام سے پہلے بسم اللہ یا بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا باعثِ اجر و ثواب ہے۔
٭٭٭

جوابات:آپ کتنے پانی میں ہیں؟(۳۲)

(۱) حضرت آدم علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام۔
(۲) حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
(۳)پہلی بحری اسلامی فوج حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورِ خلافت میں تیار ہوئی۔
(۴)اشک آباد ازبکستان کے دارالخلافہ کا نام ہے۔
(۵)نیوٹن(علامت: N)انٹرنیشنل سسٹم آف یونٹس(SI)قوت کی اخذ کردہ اکائی ہے۔ اس کی تعریف 1 kgm/s2 کے طور پر کی جاتی ہے۔ یعنی وہ قوت جو ایک کلوگرام کے وزن کو پیمانے پرایکمیٹر فی سیکنڈ فی سیکنڈ کو دھکیل دیتی ہے۔
٭٭٭