امریکا، وسطی و مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ

واشنگٹن :کیلیفورنیا، کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی وسطی اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے اسے ایک بڑا اور خطرناک طوفان بتایا جارہا ہے جواتوار تک ریاستوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔طوفان کی وجہ سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔

ان علاقوں کو ہوا کے بگولوں اور برف باری کا سامنا بھی رہے گا جس کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو سکتا ہے۔ادھر ریاست کیلیفورنیا میں سیلابی ریلے میں کار سوار پھنس گیا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔