پی آئی اے کا غائب پہیہ کراچی ایئرپورٹ سے مل گیا

کراچی:پی آئی اے فلائٹ 306 کا لاپتا وہیل کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے متصل جہازوں کے پارکنگ ایریا سے مل گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گئیر کے قریب سے وہیل ملنے کی اطلاع دی۔ بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 نے ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کی تھی، لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔

واقعہ کے معاملے پر ایئربس کمپنی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور پی آئی اے سے ٹیکنیکل تفصیلات طلب کرتے ہوئے طیارے کا مکمل فلائٹ ڈیٹا اور چیک لسٹ مانگ لی۔کمپنی نے لینڈنگ گیئر سمیت دیگر رپورٹس بھی طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن پہلے ہی واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔