القرآن
بندگی سے اعراض کا انجام
قیامت تو آنے والی ہے اس میںکچھ شک نہیں لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں رکھتے۔اور تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ تم مجھ سے دُعا کرومیں تمہاری دُعا قبول کروں گا جولوگ میری عبادت سے ازراہِ تکبر کنیاتے ہیں،عنقریب جہنم میں ذلیل ہوکر داخل ہونگے۔
{سورۃالمؤمن،آیات 59،60}
الحدیث
توفیقِ بندگی
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے کے ساتھ خیر وبھلائی کا ارادہ فرمالیتے ہیں تو اُس سے کام لے لیتے ہیں۔ ایک صحابیٔ رسول نے دریافت کیا، یارسول اللہ ! اللہ تعالیٰ اُس شخص سے کیسے کام لے لیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:موت سے پہلے اللہ تعالیٰ اُس کو عملِ صالح کی توفیق عنایت فرمادیتے ہیں۔ {جامع ترمذی}