کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آگ لگنے کے بعد کنٹوننٹ بورڈ کا عملہ کیوں پہنچا؟۔
راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس عمارت میں آگ لگی وہ جگہ کے ڈی اے اور کے ایم سی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ جگہ کنٹونمنٹ بورڈ کی ہے لیکن اس کے باوجود ہماری ٹیم آگ لگتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ کیوں نہیں پہنچ سکا؟۔
انہوں نے کہا کہ میمن گوٹھ میں بچی کے گٹر میں گرنے پر افسوس ہوا ہے۔ گٹر کے ڈھکن منشیات کے عادی چوری کر کے لے جاتے ہیں۔ منشیات کے عادی ڈھکن کو فروخت کرتے ہیں مگر پولیس ڈھکن خریدنے والوں کو کیوں نہیں پکڑتی۔
کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت میں خارجی راستہ اور فائر الارم سسٹم بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے آگ نے عمارت کو اپنی لپیٹ لے لیا۔
انہوں نے کہا اتوار سے کراچی میں شاپنگ سینٹروں کا دورہ کیا جائے گا، جن شاپنگ مالز میں فائر سٹم الارم اور خارجی راستے نہیں ہونگے انہیں سیل کر دیا جائے گا، جس عمارت میں آگ لگی ہے اس کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔