ڈی جی پی ٹی اے کے اسلام آباد میں گھر کا چور صفایا کرگئے

عید الاضحی کی چھٹیاں منانے آبائی علاقہ گئے پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے گھرواقع جی سیون فور کا نامعلوم طور صفایا کرگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی جی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کامران خان گنڈاپورکی جانب سے درج کرائے گئے مقدمہ میں کہاگیاہے کہ انکے گھر چوروں نے1کروڑ 39 لاکھ 60 ہزار روپے مالیتی واردات کی۔

ڈی جی پی ٹی اے تھانہ آبپارہ کی حدود میں سرکاری مکان نمبر A 25 گلی نمبر 49 سیکٹر جی سیون فور میں مقیم ہیں۔عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد جب وہ واپس اپنے گھر پہنچے تو دیکھا کہ کھڑکی کو آری سے کاٹا گیا تھا۔طلائی زیورات 35 تولے مالیتی 82لاکھ 85 ہزار روپے چوری ہوئے.

لیب ٹاپ مالیتی 5 لاکھ 50 ہزار روپے شکاری گن مالیتی 14 لاکھ روپے ،ونچسٹر شارٹ گن مالیتی 5 لاکھ روپے کلاشنکوف AK-47 مالیتی 2لاکھ 20 ہزار روپے،موبائل فون پانچ عدد مالیتی 2 لاگھ روپے گھڑیاں سات عدد مالیتی 8 لاکھ امپورٹڈ سن گلاسز 7 عدد مالیتی 2 لاکھ 50 ہزار روپے،پرفیوم و میک اپ سامان مالیتی 4 لاگ 50 ہزار روپے سوٹ کیس تحائف و قیمتی اشیاء سے بھرے ہوئے مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار،قیمتی قلم امپورٹڈ مالیتی ایک لاکھ روپے غیر ملکی کرنسی ہو ایس ڈالر آٹھ سو مالیتی 2 لاکھ پچیس ہزار روپے،سعودی ریال ایک ہزار مالیتی اسی ہزار روپے پاکسانی کرنسی کیش تین لاکھ روپے چوری ہوئے۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔