وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نفرت، عدم برداشت اور نااتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔
آیے آج ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔مریم نواز نے کہا کہ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے، ہمیں معاشرے کو پرامن رکھنے کیلئے رواداری کی راہ پر چلنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی پاکۖ کی زندگی رواداری اور بردباری کا بہترین نمونہ ہے، آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
ادھروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کردیے گئے۔وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے مجموعی طور پر 39کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ٹریکٹر حاصل کرنے والے کسانوں میں سے 10کا تعلق تحصیل جہلم، 10کا تعلق تحصیل دینہ اور 19کا تعلق تحصیل سوہاوہ سے ہے۔
ہر ٹریکٹر پر وزیراعلی ٰپنجاب نے 10لاکھ روپے کی خصوصی سبسڈی دی۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سستی قیمت پر کسانوں کو ٹریکٹرز دے کر پنجاب میں زراعت کو فروغ دے رہی ہیں۔

