Petrol Levy

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو ارسال

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کردی۔

اوگرا نے آئندہ پندہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے، جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے تاہم آئی ایم ایف معاہدے کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔