Indian Army

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید

بھارتی افواج نے اپنے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کی تسکین کے لیے معصوم جانیں لینے کا منصوبہ شروع کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) ستوال سیکٹر میں چرواہوں پر فائرنگ کی، جس میں ایک شہری شہید اور دو چرواہے شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کی جانب سے بھارت سے احتجاج کیا جارہا ہے، کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجما پاک فوج کے مطابق بھارت کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام ملحوظ خاطر رکھے، بھارت کشمیریوں کا اپنی زمین پر کھیتی باڑی کا حق تسلیم کرے۔