راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چیتا گھس آیا جس نے ایک سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا۔
چیتے کے حملے میں زخمی سیکیورٹی گارڈ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت تشویشناک ہے۔
چیتا زیر تعمیرمکان میں موجود ہے۔ جسے پکڑنے کیلئے ریسکیو حکام کو طلب کر لیا گیا ہے۔ چیتے کو قابو کرنے کی کوشش میں محکمہ وائلڈ لائف کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمی سیکیورٹی گارڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ہے، آپریشن جاری تاہم چیتا تاحال قابو میں نہیں آسکا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ پہاڑوں کے جنگلات میں آگ لگنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھی۔