PIA Plane

عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آنیوالا شہری کراچی ایئرپورٹ پر انتقال کرگیا

سعودی عرب سے عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آنیوالا بزرگ شہری کراچی ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرکے 77 سالہ بزرگ شہری صدیق احمد خان کراچی پہنچے، جہاز سے اترنے کے بعد وہ امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

جناح ٹرمینل پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے طبی معائنے کے بعد مسافر کے انتقال کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدیق احمد خان کی وجہ موت دل کا دورہ ہے۔

مسافر صدیق احمد خان عمرہ ادا کرکے پی آئی اے کی پرواز پی کے 732 سے جدہ سے کراچی پہنچے تھے، وہ کراچی کے علاقے لانڈھی کے رہائشی ہیں۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے مسافر کی میت ورثاء کے حوالے کردی۔