Punjab Govt

تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا

نگراں پنجاب حکومت نے تونسہ شریف کے بطور ضلع معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب کی حد بندی کے خاتمے تک ضلع تونسہ کو معطل کیا جاتا ہے۔

نوٹیفکشن کیمطابق سابق پنجاب حکومت نے 16 دسمبر 2022 کو تونسہ شریف کو ضلع بنایا تھا، موجودہ حکومت نے تونسہ شریف کی معطلی کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کردیا۔ یاد رہے کہ واضح رہے چویدری پرویز الہٰی نے گزشتہ سال دسمبر میں تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا عمل جاری ہونے پر نیا ضلع نہیں بن سکتا۔