Karachi Zoo

کراچی چڑیا گھر میں سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، عوام کو داخلے سے روک دیا گیا

کراچی کے چڑیا گھر میں سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کے باعث چڑیا گھر کے مغل گارڈن میں عوام کو سیر و تفریح سے روک دیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی بیٹی کی سالگرہ کیلئے چڑیا گھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے چڑیا گھر کے مغل گارڈن میں عوام کو سیر و تفریح سے روک دیا۔

چڑیا گھر میں سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو ایک نجی ٹی وی نے حاصل کرلی۔