Punjab Police

میانوالی میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ

میانوالی میں مسلح دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن کو گھیر کر حملہ کردیا، پولیس اور مسلح افراد میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

20 سے 25 دہشت گردوں نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال کو گھیر کر شدید فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تاہم وہ پہاڑوں پر چڑھ کر پولیس اسٹیشن پر فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ جوابی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔