Train Shuttle

سعد رفیق نے ریلوے کرایوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرایوں میں 8 فیصد تک اضافے کا اشارہ دے دیا۔

وزیر ریلوے نے تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کےلیے وفاق سے 40 ارب روپے مانگ لیے۔

ایم 6 موٹروے کرپشن: نیب کا کراچی کے فلیٹ پر چھاپہ، کروڑوں نقد، 2 قیمتیں گاڑیاں برآمد

انہوں نے کہا کہ ادارے کو پنشنز اور تنخواہوں کی ادائیگی میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے، محکمہ ریلوے کما کر دے گا تو تنخواہیں ادا ہوں گی، حکومت اپنی جیب سے تنخواہیں نہیں دیتی۔

سعد رفیق نے اقرار کیا کہ ریلوے کے کرائے پہلے ہی زیادہ ہیں، اگر مزید بڑھایا گیا تو اُتنا ہی کرایہ بڑھائیں گے، جتنا ادارے پر بوجھ پڑے گا۔