کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے دنگل کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور اب نتائج کی تیاری کا کام جاری ہے۔
کراچی میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے فتح کے دعوے کیے ہیں، جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں پیپلز پارٹی کو حریفوں پر واضح برتری حاصل ہے۔
صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز ہی تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ شام5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں پہنچنے والے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے دیا جائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے پریذائیڈنگ، ریٹرننگ افسران، انتخابی عملے کو ہدایت جاری کردی۔