امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ڈیل کے تحت امریکا اور پاکستان ملکر اپنے اپنے تیل کے ذخائر کو تلاش کریں گے، دونوں حکومتیں ملکر اس آئل کمپنی کا طے کریں گی جو تیل تلاش کرے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے ایک دن پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے۔
امریکی صدر نے کہا کہ تفصیلی رپورٹ مناسب وقت پر آجائے گی، وائٹ ہاؤس میں ٹریڈ ڈیلز پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔
ہماری جاپان کے ساتھ ڈیل مکمل ہوگئی ہے، یورپی یونین کے ساتھ ہم نے اچھی ڈیل کی، بہت سے ممالک سے بات کی سب امریکا کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔
معاہدوں سے امریکا کا خسارہ بڑی حد تک کم ہوجائے گا۔
حج پالیسی منظور،70سرکاری،30فیصدپرائیویٹ کوٹہ مقرر،اخراجات ساڑھے بارہ لاکھ تک
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم اگست سے بھارت کو 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، بھارت نے ٹیرف ادا نہ کیا توبھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا، امریکا بھارت سے اس سے قبل 14.26 فیصد ٹیرف وصول کررہا تھا۔