کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 6 کی یو سی 3 کے وارڈ 4 میں 3 سیاسی جماعتوں کے کیمپس میں آگ لگ گئی۔
سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لانڈھی نمبر 6 میں رات گئے نامعلوم افراد نے کیمپس میں آگ لگائی۔
لانڈھی نمبر 6 میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کھلے آسمان تلے کیمپس لگا لیے ہیں۔
اس حوالے سے ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کے لیے صبح کیمپس میں موجود افراد نے آگ لگائی۔
ان کا کہنا ہے کہ نے کہا کہ آگ نے کیمپ میں موجود سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ حادثاتی طور پر لگی تھی، اس پر قابو پالیا گیا ہے۔