’’میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟‘‘ ٹرمپ کا وزیراعظم شہباز شریف سے سوال

وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ڈیووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی مختصر ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے ان سے سوال کیا کہ ’’میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟‘‘ جس پر وزیراعظم نے جواب میں مہمانوں کی اگلی صف میں بیٹھے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب اشارہ کیا۔

انگریزی معاصر دی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ امن بورڈ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران دنیا بھر کے ٹی وی چینلز نے شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کو فیلڈ مارشل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دکھایا۔ وزیراعظم کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور گفتگو نہایت مثبت اور تعمیری رہی۔

ذاتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا ناگزیر،بھارتی پراکسیزکو بھرپور جواب دینگے،فیلڈ مارشل

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کے قیام کے اقدام پر صدر ٹرمپ کو سراہا اور اسے جنگ سے متاثرہ خطے میں امن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ اگر وہ فلسطینی عوام کے لیے امن، وقار اور بنیادی حقوق کو یقینی بنانے اور غزہ کی تعمیر نو میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو تاریخ اس اقدام کو ان کی عظیم وراثت کے طور پر یاد رکھے گی۔

مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور وقار پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی: فیلڈ مارشل

وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں صدر ٹرمپ کے مؤثر کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بروقت اور مؤثر مداخلت کے ذریعے خطے میں لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔ وزیراعظم کے مطابق ملاقات کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی تھا کہ صدر ٹرمپ نے خود پاکستان کے آرمی چیف کے بارے میں استفسار کیا۔