اسلام آباد:رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پنجاب پربیرونی قرضوں میں کمی جب کہ باقی ماندہ تمام3صوبوں پربیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر2025 ء کے دوران پنجاب پر بیرونی قرضوں میں 3کروڑ 10لاکھ ڈالرزکی کمی ہوئی۔
اسی مدت کے دوران سندھ پر بیرونی قرضوں میں 49کروڑ40لاکھ ڈالرز،خیبرپختونخوا 9 کروڑ 30 لاکھ اور بلوچستان پربیرونی قرضوں میں 40 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آزاد کشمیرپربیرونی قرضوں میں40لاکھ ڈالرز اورگلگت بلتستان پر بیرونی قرضے میں 10لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔مزید برآں بلحاظ حجم صوبوں میں پنجاب بیرونی قرضوں میں سب سے آگے رہا۔

