وزارت مذہبی امور کی عازمین حج کو 12 دسمبر تک ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو 12 دسمبر تک ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین اپنا ڈیٹا درست فراہم کریں ورنہ حج ویزے میں تاخیرہوسکتی ہے، تصویر، پاسپورٹ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ مطلوبہ بینک برانچ کو دینا ہوگا۔
مذہبی امور کے مطابق عازمین کا ڈیٹا غلط ہوا تو ویزا تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے،تصویر یا دستاویز سعودی ہدایت کے مطابق نہ ہونے پر بینک عملہ رابطہ کرے گا،عازمین کو بینک کے رابطہ کرنیپرفوری طور پردرست دستاویزجمع کرنے کا مشورہ دیا،حج ویزا پراسیسنگ میں غلط تصویریاتصدیق نہ ہونے پرویزا نہیں لگے گا، غلط دستاویز کی وجہ سے تاخیر کے علاوہ ویزہ منسوخ ہونے کا بھی امکان ہے۔