واشنگٹن: کوئی بھی ہمیں جلد بازی میں ایک خراب معاہدے کیلئے مجبور نہیں کرسکتا
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ سفارتی راستے کو ترجیح دیتے ہیں، کوئی بھی ہمیں ایک خراب معاہدے پر جلد بازی میں مجبور نہیں کر سکتا۔
ٹومی پگوٹ کا کہنا تھا صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کے لیے ایک اچھی ڈیل کرنے جا رہے ہیں، ٹرمپ واضح کہتے ہیں ایران کوجوہری ہتھیار حاصل کرنےکی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

