متاثرہ آنکھ کے فالو اپ چیک اپ کیلئے بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی کو  الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال  راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  بشریٰ  بی بی کو سخت  سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  بشریٰ  بی بی کی متاثرہ  آنکھ کا فالو اپ چیک اپ کیا جائےگا۔ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری17 اپریل کو الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال میں کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق  بشریٰ بی بی کی متاثرہ  آنکھ کا فالو اپ چیک اپ اڈیالہ جیل میں بھی ہوتا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو  طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل کیا جائےگا۔