وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔
گلگت بلتستان پہنچنے پر گورنر مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلیٰ یار محمد نے ان کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم سے گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی الگ الگ ملاقات ہوئی۔
ان ملاقاتوں میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، امن و امان اور دیگر صوبائی امور پر گفتگو ہوئی۔
اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف قابل تجدید توانائی، سیف سٹیز، لیپ ٹاپ ودیگر اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت بلتستان میں 4 دانش اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دورۂ گلگت بلتستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، اویس لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، عبدالعلیم خان، خالد مقبول صدیقی اور رانا ثناء اللہ بھی شامل ہیں۔

