اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ بہتر کاروبار اور مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے۔ ٹیکس شعبے میں اصلاحات کے ورکنگ گروپ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے ماہرین نے جامع تجاویز دی ہیں، جنہیں قابلِ عمل بنانے کے لیے وزیر خزانہ کی صدارت میں کمیٹی بنا رہے ہیں۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت پہلے دن سے برآمدات میں اضافے کے لیے معاشی ترقی کے اقدامات کر رہی ہے۔ طویل مدتی اقدامات کے ذریعے ملک میں کاروبار کو بہتر اور مسابقتی بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے نجی شعبے کے ماہرین کی پیش کردہ تجاویز کو قابل عمل بنانے کے لیے وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر ِ اعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت نجی شعبے کے ماہرین و کاروباری شخصیات پر مبنی ٹیکس شعبے کی اصلاحات کیلئے قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کاروبار اور مضبوط معیشت ہی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا۔ اجلاس میں شریک کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں نے گزشتہ اجلاس میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے احکامات پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مذہبی وثقافتی اقدار کی بنیادوں پرقائم ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پیغام میںوزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات باہمی خیرسگالی کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کیلئے فخر کا باعث ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ یہ بنیادیں شیخ زایدبن سلطان آل نہیان کی دانا اور بصیرت افروز قیادت میں رکھی گئیں، دونوں ممالک دنیا میں ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حاصل کیلئے پرعزم رہیں گے، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوش حالی لائے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کے درمیان محبت اور گرمجوشی دونوں طرف موجود باہمی الفت کا روشن ثبوت ہے۔

