پانچ ماہ میں برآمدات کم، تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ

رواں مالی سال 2025ـ26ء کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارے اور درآمدات میں اضافہ ہوا جب کہ برآمدات میں کمی آ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ ہوا اور تجارتی خسارہ 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔نومبر میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 32.79 فیصد بڑھا تاہم ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 11.86 فیصد کم ہوکر 2 ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر درآمدات 13.26 فیصد بڑھ کر 28 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ نومبر میں درآمدات 5 ارب 25 کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں۔ جولائی تا نومبر برآمدات 6.39 فیصد کم ہو کر 12 ارب 84 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں، نومبر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 15.35 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 15.80فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ نومبر میں برآمدات 2 ارب 39کروڑ 80لاکھ ڈالر رہیں۔