امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہوگئے ، فوجی اور سکیورٹی اہلکار بغیر تنخواہ کے فرائض انجام دینے پر مجبور ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ہزاروں سرکاری ادارے جزوی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جس سے عوامی سطح پر بے چینی اور احتجاج میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹک ریاستوں کے 26 ارب ڈالرز کے فنڈز بھی منجمد کر دیے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور کانگریس کے درمیان مالی معاملات پر اتفاق رائے نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں امریکا کو سنگین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

