وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت محرم کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ سے فوری ہنگامی پلان طلب کر لیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوڈ آف کنڈیکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی، بینرز، پوسٹر آویزاں کرنے اورصوبہ بھر میں وال چاکنگ پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محرم میں ڈرون اڑانے پر پابندی کی خلاف ورزری پر فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزراء ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ، آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ذاتی نگرانی کرنے کا حکم دیا اور وزرائ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو علماء کرام کے پاس خود جانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی اتھارٹی کو خراب کیمرے ٹھیک کرانے کی ہدایت کی اورسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو نفرت انگیز مواد کی مانیٹرنگ کا ٹاسک اور رپورٹنگ کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محرم پرسیکورٹی انتظامات کی فرضی مشقیں شروع کرنے کی ہدایت کی اور محرم کے جلوسوں اور مجالس کے لئے یکساں طرز پر سبیلیں لگانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں جلوسوں اور مجالس میں سیکورٹی کے لئے لوہے کے پائپ نصب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر بارش کی صورت میں پانی کے بروقت اخراج یقینی بنانے کے لئے انتظامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہوٹل آئی اور ٹریول آئی کو فعال بنانے اور کومیبنگ آپریشن جاری رکھنے اور اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے ایس او پیز محض پیپر پر نہیں عملی طور پر اقدامات نظر آنے چاہئیں۔ بجلی کے لٹکتے ہوئے تار بہت بڑا رسک ہے، ایمرجنسی آپریشن کیا جائے۔و زیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک و قوم کو نفرت ، تعصب اور تفرقہ بازی سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
تفرقہ اور نفرت نئی نسل کے لئے زہر ناک ہے، ہر قیمت پر خاتمہ چاہتے ہیں۔ نفرت اور تعصب کے خاتمے لئے موثر اور پائیدار اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہونے کا احساس پوری طرح ہر سطح پر اجاگر کیا جائے۔صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر کنٹرول روم پوری کی طرح فعال کیے جائیں ، کسی بھی جگہ خود دورہ کروں گی۔